مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں جاگری، ہلاکتیں
ویب ڈیسک
|
21 Sep 2024
سری نگر: مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کی بس کھائی میں گرنے سے اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع بڈگام میں الیکشن کی ڈیوٹی انجام دینے والے بھارتی سیکیورٹی فورس کی بس کو حادثہ وسطی کشمیر کے علاقے وترہال کے مقام بریل کے قریب پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک موڑ کاٹتے ہوئے بس گہری کھائی میں جاگری جس میں تقریبا پچاس کے قریب فوجی اہلکار سوار تھے۔
بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے فوجی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ڈیوٹی پر مامور تھے اور وہ کرائے کی بس میں دوسرے مقام پر جارہے تھے۔
اُدھر بھارت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
Comments
0 comment