1 hour ago
امریکا کی جانب سے روسی و اماراتی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں
Webdesk
|
25 Feb 2026
واشنگٹن : امریکا کے محکمہ خزانہ نے سائبر سکیورٹی خطرات کے الزام میں تین روسی شہریوں، ازبکستان کے ایک شہری اور روس و متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی تین کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ افراد اور اداروں کو سائبر خطرات میں مبینہ ملوث ہونے کے باعث پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
پابندیوں کا نشانہ بننے والے روسی شہریوں میں اولیگ کوچیروف، مارینا واسانووِچ اور سرگئی زیلینیوک شامل ہیں، جبکہ ازبکستان کے ایک شہری کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
جن کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں روسی کمپنی میٹرکس اور دبئی میں رجسٹرڈ ایڈوانس سکیورٹی سلوشنز اور اسپیشل ٹیکنالوجی سروسز شامل ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی کے تحفظ اور سائبر حملوں کی روک تھام کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
پابندیوں کے تحت نامزد افراد اور کمپنیوں کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مالی یا تجارتی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment