امریکا میں دوران پرواز پائلٹ نے خاتون کو گلے لگا لیا

امریکا میں دوران پرواز پائلٹ نے خاتون کو گلے لگا لیا

یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز کے مسافر اس وقت حیران رہ گئے
امریکا میں دوران پرواز پائلٹ نے خاتون کو گلے لگا لیا

Webdesk

|

20 Dec 2024

واشنگٹن : امریکا میں دوران پرواز جہاز میں حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے، پائلٹ نے طیارے میں موجود نوجوان خاتون کو گلے لگا لیا، صورتحال پر تمام مسافر حیرت زدہ رہ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز کے مسافر اس وقت حیران رہ گئے، جب پائلٹ جہاز کے ٹیک آف سے کچھ دیر قبل ایک خاتون مسافر کا نام لے کر کاک پٹ سے نکل آیا۔

طیارے کے پائلٹ نے حیرت زدہ مسافروں کو بتایا کہ نوجوان خاتون دراصل اس کی بون میرو ڈونر ہے، اسی ینگ لیڈی نے میری جان بچائی تھی۔

جہاز کے کپتان کی کہانی سن کر مسافروں نے دل کھول کر تالیاں بجائیں، سارے واقعہ کو مسافر لورا لو جیوڈائس نے اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرلیا۔

واقعہ ہیوسٹن کے جارج بش ایئرپورٹ سے نیویارک انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے کے دوران 14 دسمبر کی ایک پرواز کے دوران پیش آیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!