امریکا میں شدید برفباری سے خوفناک تباہی، 40 افراد ہلاک

امریکا میں شدید برفباری سے خوفناک تباہی، 40 افراد ہلاک

امریکا کی 9 ریاستوں میں صورت حال بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے
امریکا میں شدید برفباری سے خوفناک تباہی، 40 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2024

امریکا میں شدید برفباری اور سردی کے باعث ایک ہفتے کے دوران مختلف ریاستوں میں 40 سے زاہد شہری ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی 9 ریاستوں آرکنساس، الینوائے، کنساس، مسیسیپی، نیویارک، اوریگون، ٹینیسی، وسکونسن اور پنسلوانیا میں ایک ہفتے سے برفانی طوفان اور مسلسل برفباری نے تباہی مچادی ہے۔

برفانی طوفان اور برفباری کے بعد چلنے والی ہواؤں نے بھی شہریوں کے خون جما دیے ہیں جبکہ تمام 9 ریاستوں میں اسکولوں اور دفاتر کو تین دنوں کیلیے بند کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں ریاست ٹینیسی میں ہوئیں، جہاں سڑکوں پر کئی فٹ برف جم گئی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

ریاست پنسلوانیا میں بھی مسافر بردار منی وین برف سے ڈھکی سڑک پر بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ ریاست اوریگون میں  منجمد کرنے والی برفباری اور یخت بستہ ہواؤں نے 85 ہزار افراد کو گھروں میں قید کردیا اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں۔ 

مذکورہ ریاست میں بجلی کا نظام ٹھپ ہوگیا اور 50 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ اسی طرح نیویارک کے جنوبی علاقے میں ڈھائی فٹ برف پڑ چکی ہے، مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!