امریکا میں شدید قدرتی آفت، کئی ہلاکتیں، میلوں کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا

امریکا میں شدید قدرتی آفت، کئی ہلاکتیں، میلوں کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا

طوفانی بارشوں، ہوا، بگولوں کے نتیجے میں متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے
امریکا میں شدید قدرتی آفت، کئی ہلاکتیں، میلوں کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا

Webdesk

|

27 May 2024

امریکی ریاست ٹیکساس سمیت مختلف علاقوں میں طوفان اور بگولوں کی وجہ سے بہت تباہی ہوئی جس میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

ٹیکساس، آرکنساس اور اوکلاہوما میں بگولوں اور طوفان کی وجہ سے 7 افراد کی جان جاں بحق اور موبائل ہوم پارک کو تباہ کر دیا۔

آرکنساس اور اوکلاہوما میں چار جبکہ ٹیکساس میں پیش آنے والے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ہفتے کی رات اس علاقے میں بارش اور ہوائی بگولوں کے طوفان نے تباہی مچائی جس سے ہزاروں افراد کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ ٹیکساس کی کوک اور ڈینٹن کاؤنٹیز میں شدید طوفان کے باعث کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

ان میں سے پانچ اموات ویلی ویو میں رے رابرٹس مرینا کے موبائل ہوم اور آر وی پارک میں ہوئیں۔طوفان ہوائی بگولوں سے تباہی کے نتیجے میں ڈیڑھ میل کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ طوفان سے مجموعی طور پر گیارہ اموات ہوئی ہیں جس میں ٹیکساس اور آس پاس کی ریاستیں بھی شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!