امریکا میں تعینات سعودی شہزادی نے فلسطین کی کھل کر حمایت کردی

امریکا میں تعینات سعودی شہزادی نے فلسطین کی کھل کر حمایت کردی

فلسطین میں قیام امن کے حل کا واحد طریقہ دو ریاستی حل میں ہے، شہزادی ریما
امریکا میں تعینات سعودی شہزادی نے فلسطین کی کھل کر حمایت کردی

ویب ڈیسک

|

29 Jul 2025

واشنگٹن ڈی سی: امریکا کے لیے نامزد سعودی خصوصی نمائندہ شہزادی ریما بنت بندر السعود نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی تنازع کا پائیدار حل صرف "دو ریاستی حل" کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، شہزادی ریما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ سعودی عرب کا دیرینہ مؤقف ہے اور یہ صرف ایک سفارتی موقف نہیں بلکہ اس کی ایک اسٹریٹیجک، اخلاقی اور عملی حیثیت بھی ہے۔

شہزادی ریما نے مزید واضح کیا کہ دو ریاستی حل کے علاوہ کوئی دوسرا ایسا حل نہیں جو اس معاملے کی بنیادی وجہ کو ختم کر سکے اور فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت دیے بغیر عدم تحفظ اور انتہا پسندی کو جواز ملتا رہے گا۔

ان کا بیان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سعودی عرب کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!