امریکا نے مریم نواز کے وزیراعلی پنجاب بننے کو اہم سنگ میل قرار دے دیا

امریکا نے مریم نواز کے وزیراعلی پنجاب بننے کو اہم سنگ میل قرار دے دیا

پاکستان کے ساتھ تعاون اور مشترکہ مفادات بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے، میتھیو ملر
امریکا نے مریم نواز کے وزیراعلی پنجاب بننے کو اہم سنگ میل قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

5 Mar 2024

امریکا نے مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کو اہم سنگ میل قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران ایک خاتون کی وزیراعلیٰ پنجاب تقرری اور کامیابی پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کا وزیراعلیٰ بننا پاکستان کیلیے اہم سنگ میل ہے اور یہ پاکستانی سیاست کیلیے ایک بہترین اشارہ ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خواتین کو سیاسی اور ملکی دھارے میں پاکستان کے تعاون کے منتظر ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری ہے، پاکستان کے ساتھ اتحاد کو امریکا قدر اور اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کردی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!