امریکا اور چین کا بلوچستان حملوں پر ردعمل سامنے آگیا

امریکا اور چین کا بلوچستان حملوں پر ردعمل سامنے آگیا

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 25 اور 26 اگست کو مسلح افراد نے حملے کیے
امریکا اور چین کا بلوچستان حملوں پر ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2024

امریکا اور چین نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر ردعمل جاری کردیا۔

امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے امریکا کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ ہم سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کو حملوں میں قتل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے دل گزشتہ روز کے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور پیاروں کے لیے غمزدہ ہیں۔

اُدھر چین نے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور حمایت اور سیکیورٹی تعاون میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بلوچستان میں ہونے والے حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ڈٹا ہوا ہے۔ چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، امن اور  سماجی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے دوست ملک کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!