5 hours ago
امریکہ نے حوثیوں سے معاہدے کے بارے میں اطلاع نہیں دی، اسرائیل
امریکہ نے یمن میں حوثیوں سے ہونے والے معاہدے کے بارے میں اسرائیل کو پیشگی کوئی اطلاع نہیں دی۔

Webdesk
|
9 May 2025
واشنگٹن : اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے کہا ہے کہ امریکہ نے یمن میں حوثیوں سے ہونے والے معاہدے کے بارے میں اسرائیل کو پیشگی کوئی اطلاع نہیں دی۔
دوسری جانب اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہاکابی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک حوثی حملوں کے خلاف کارروائی صرف اس صورت میں کرے گا، جب وہ امریکی شہریوں کو نقصان پہنچائیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں، جو اس ہفتے کے آخر میں نشر ہو گا، ہاکابی نے کہا کہ امریکہ ... اسرائیل سے اجازت لینے کا پابند نہیں کہ وہ اپنے جہازوں پر حملے روکنے کے لیے کوئی انتظام کرے۔
ہاکابی نے بتایا کہ انھیں اس معاملے کی معلومات صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سے گفتگو کے بعد حاصل ہوئیں۔
Comments
0 comment