امریکی جنگی طیارے اور ڈرون پر حوثیوں کے میزائل حملے

Webdesk
|
23 Feb 2025
صنعاء : یمنی حوثیوں نے زمین سے فضا سے مار کرنے والے میزائلوں سے امریکی جنگی طیارے اور ایک 'ایم کیو ریپر ڈرون' کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر یہ حوثی میزائل دونوں پر کار گر ثابت نہ ہو سکا۔
یہ بات عرب ٹی وی کو امریکی دفاعی حکام نے بتائی۔ ان حکام نے اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا ٹرمپ انتظامیہ اس آپشن کا جائزہ لے رہی ہے کہ کہ یمنی حوثیوں کے حملوں کا جواب دیا جائے۔
امریکہ کی نئی ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کو اقتدار سنبھالتے ہی ایک بار پھر غیر ملکی دہشت گردوں والی فہرست میں شامل کر دیا ۔
جوبائیڈن انتطامیہ نے ان حوثیوں کو نام دہشت گردی کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ صدر ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت کے آخری دنوں میں پہلی بار حوثیوں کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔
اب نئی مدت صدارت کے شروع میں ہی صدر ٹرمپ نے حوثیوں کے بارے میں دوبارہ یہ فیصلہ کیا اور اپنے اپنے ایگزیکٹو آرڈر میں لکھا کہ امریکی پالیسی اب یہ ہے کہ اپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے حوثیو ںکی جنگی استعداد اور آپریشن کرنے کی صلاحیت کو ختم کر دے۔
انہیں ان کے وسائل سے محروم کر دے کیونکہ یہ امریکہ کے فوجیوں اور شہریوں پر حملے کرتے ہیں، امریکی شراکت داروں پر حملے کرتے ہیں۔ نیز بحیرہ احمر میں میری ٹائم شپنگ کو نشانہ بناتے ہیں۔
Comments
0 comment