18 hours ago
امریکی جریدے نے نیتن یاہو کا مکرہ چہرہ بے نقاب کردیا
نیتن یاہو نے اپنی حکومت برقرار رکھنے کی خاطر جنگ بندی مسترد کر دی۔

Webdesk
|
13 Jul 2025
واشنگٹن : مریکی جریدے نے غزہ میں جنگ طویل ہونے کا ذمے دار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو قرار دے دیا۔
ایک مفصل رپورٹ میں اخبارنے لکھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کی پیش کش پر نیتن یاہو نے اپریل 2024 میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی، مگر مخلوط اسرائیلی حکومت کے سخت گیر وزیرخزانہ سموٹرچ کو بھنک پڑ گئی۔
اخبار کے مطابق سموٹرچ نے کہا کہ جنگ بندی ہوئی تو وہ مخلوط حکومت چھوڑ دے گا، نیتن یاہو نے اپنی حکومت برقرار رکھنے کی خاطر جنگ بندی مسترد کر دی۔
امریکی جریدے حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنگ بندی کے بعد نیتن یاہو کو الیکشن میں شکست ہو جاتی تو کرپشن کا وہ مقدمہ پھر سے کھل جاتا جس کا نیتن یاہو کو 2020 سے سامنا ہے۔
Comments
0 comment