امریکی صدر نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر کو مسترد کر دیا

امریکی صدر نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر کو مسترد کر دیا

امریکی اخبار کو آئیڈیا نہیں کہ میں ایران کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوں۔
امریکی صدر نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر کو مسترد کر دیا

Webdesk

|

19 Jun 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے  ایران  پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر کو مسترد کر دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ امریکی اخبار کو آئیڈیا نہیں کہ میں ایران کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی اوربرطانوی اخبارات نے خبردی تھی کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ ٹرمپ نے منگل کی رات سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے لیکن فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جاسکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!