امریکی ایوان کی کمیٹی نے پاکستان میں انتخابی سالمیت سے متعلق قرارداد منظور کر لی

امریکی ایوان کی کمیٹی نے پاکستان میں انتخابی سالمیت سے متعلق قرارداد منظور کر لی

قرارداد کے حق میں پچاس ووٹ آئے جبکہ کوئی مخالف ووٹ نہیں آیا
امریکی ایوان کی کمیٹی نے پاکستان میں انتخابی سالمیت سے متعلق قرارداد منظور کر لی

ویب ڈیسک

|

23 Mar 2024

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی نے بدھ کے روز متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس کا مقصد پاکستان میں جمہوریت، شفافیت اور انسانی حقوق کو فروغ ، انتخابی سالمیت پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 30 ستمبر 2023 کو پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں 50 ووٹ ملے اور کوئی بھی مخالفت میں نہیں۔ اب یہ قرارداد ایوان نمائندگان کی طرف سے مزید غور اور منظور کی جائے گی۔

پاکستان کے انتخابی عمل کے حوالے سے اہم مطالبات کو اجاگر کرتے ہوئے، قرارداد میں شفاف انتخابات، انسانی حقوق کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مزید برآں، قرارداد میں امریکی صدر جو بائیڈن اور سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان خدشات کو دور کرنے اور خطے میں جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ بہتر مذاکرات اور تعاون میں مشغول ہوں۔

قرارداد نے اکستان میں عوام کی امنگوں کے مطابق شفاف انتخابات کی اہمیت پر زور دیا۔ کمیٹی کا فیصلہ 20 مارچ کو ہونے والی ایک حالیہ سماعت کے بعد آیا، جس میں پاکستان میں انتخابات کے بعد کی جمہوریت پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ 

سماعت کے دوران، وسطی اور جنوبی ایشیا کے بارے میں امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے پاکستان کے حالیہ عام انتخابات میں مداخلت یا دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات اور بے ضابطگیوں کے دعووں سے نمٹنے میں شفافیت اور احتساب کی اہمیت پر زور دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!