مسجد الحرام کی چھت سے ایک شخص کی کود کر خودکشی

مسجد الحرام کی چھت سے ایک شخص کی کود کر خودکشی

خودکشی کی کوشش میں شہری زخمی ہوگیا جسے مکہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے
مسجد الحرام کی چھت سے ایک شخص کی کود کر خودکشی

ویب ڈیسک

|

9 Apr 2024

مکہ المکرمہ : مسجد الحرام کی بالائی منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

خلیج ٹائمز نے منگل کو اطلاع دی کہ مکہ مکرمہ میں ایک شخص نے مسجد الحرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔ جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

حکام اس واقعے کے پیچھے کی وجہ دریافت نہیں کر سکے، اور نہ ہی ان کی طرف سے اس شخص کی شناخت نہیں ظاہر کی گئی۔

گرینڈ مسجد کی حفاظت کے لیے خصوصی فورس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 میں ایک سعودی شخص نے خانہ کعبہ کے سامنے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی تاہم سیکیورٹی فورسز نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

بعد ازاں 2018 میں مکہ مکرمہ میں خودکشی کے تین واقعات پیش آئے جہاں ایک فرانسیسی شہری، ایک بنگلہ دیشی اور ایک سعودی شخص نے مسجد نبوی سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!