مسجد الحرام میں دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف کا انعقاد

مسجد الحرام میں دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف کا انعقاد

مسجد الحرام میں پچاس ہزار افراد نے اعتکاف کیا ہے
مسجد الحرام میں دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف کا انعقاد

ویب ڈیسک

|

31 Mar 2024

رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی بیسویں روزے کو نماز عصر کے بعد سے مسلمان اعتکاف کی نیت سے مساجد میں جائیں گے اور پھر وہ عید کا چاند نظر آنے کے بعد باہر آئیں گے۔

شریعت میں اعتکاف کو افضل عمل قرار دیا گیا ہے اور اس کے فضائل بہت زیادہ ہیں۔ معتکف رمضان کے آخری دس دن رب کی رحمت اور خوشنودی کے حصول کے لیے دنیا حتی کہ اپنے گھر والوں، بیوی بچوں سے دوری اختیار کر کے اللہ کو راضی کرنے میں لگ جاتا ہے۔

اس کے علاوہ بالخصوص متعکف رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں کو ہزار مہینوں سے بہتر رات (لیلۃ القدر) کو بھی تلاش کرتا ہے۔

سعودی عرب سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ہفتے کو بیسویں روزے کے بعد کئی مسلمان دنیا سے دس دن کی کنارہ کشی اختیار کر کے اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔ 

اس سال بھی دنیا کا سب سے بڑا اعتکاف مسجد الحرام میں ہورہا ہے جہاں مختلف ممالک سے آئے پچاس ہزار معتکفین اعتکاف کریں گے، ان میں عازمین کی تعداد بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مسجد نبوی میں بھی پچاس ہزار متعکفین کے لیے اعتکاف کا انتظام کیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عمرہ ادا کرنے کے لیے پچاس لاکھ سے زائد مسلمان زائرین سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب رمضان المبارک کے پہلے ایام میں تقریباً 10 ملین عمرہ زائرین اور نمازیوں نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی، مسجد نبوی (ص) کا دورہ کیا۔ مقدس مہینے کے پہلے دس دنوں میں زائرین میں زمزم کی 195,800 بوتلیں تقسیم کی گئیں اور تقریباً 298,530 افطار کھانے زائرین میں تقسیم کیے گئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!