مسجد الحرام میں دوران عبادت خواتین کی تصاویر و ویڈیوز بنانے کا انکشاف

مسجد الحرام میں دوران عبادت خواتین کی تصاویر و ویڈیوز بنانے کا انکشاف

الحرمین الشریفین نے شہریوں کو خبردار کردیا
مسجد الحرام میں دوران عبادت خواتین کی تصاویر و ویڈیوز بنانے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

26 Mar 2025

مسجد الحرام میں عبادت میں مصروف خواتین کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر انتظامیہ نے عازمین اور زائرین کو خبردار کردیا ہے۔

حرمین شریفین میں نماز اور دعا کے دوران موبائل فونز کے استعمال اور تصاویر بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر زائرین کو توجہ عبادت پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  

حرمین سے متعلق اپ ڈیٹس شیئر کرنے والے ایک مشہور پلیٹ فارم "ان سائیڈ دی حرمین" نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے زائرین سے اپیل کی کہ وہ عبادت کے دوران اپنے فونز کو ایک طرف رکھ دیں۔ 

پیغام میں کہا گیا ہے کہ "ان مقدس لمحات کو محسوس کریں، لیکن عبادت کے دوران اپنے فون کو الگ رکھیں۔ ان روحانی تجربات کو اپنے دل میں محفوظ کریں۔

پیغام میں خصوصی طور پر خواتین کی رازداری کا احترام کرنے پر زور دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ"کسی بھی صورت میں خواتین کی ویڈیوز بنانا یا تصاویر لینا سختی سے ممنوع ہے۔"

سعودی وزارت حج و عمرہ نے بھی پہلے زائرین کو متنبہ کیا تھا کہ وہ مقدس مقامات پر تصاویر یا ویڈیوز بناتے وقت دوسروں کی عبادت میں خلل اندازی سے گریز کریں۔ پلیٹ فارم نے اس بات پر زور دیا کہ حرمین شریفین کی تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ عبادت کے دوران غیر ضروری فوٹوگرافی یا ویڈیوگرافی سے پرہیز کیا جائے۔  

حج اور عمرہ کے دوران زائرین اکثر روحانی لمحات کو کیمرے میں قید کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف عبادت میں غلطی کا باعث بنتے ہیں بلکہ دوسرے نمازیوں کی یکسوئی میں بھی خلل ڈالتے ہیں۔ اب زائرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان مقدس مقامات پر ذاتی استعمال کے لیے بھی تصاویر بنانے سے گریز کریں اور اپنی پوری توجہ عبادت پر مرکوز رکھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!