مسجد نبوی ﷺ کی چھت پر روزانہ 90 ہزار افراد کی نماز ادائیگی

مسجد نبوی ﷺ کی چھت پر روزانہ 90 ہزار افراد کی نماز ادائیگی

مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کیلیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں
مسجد نبوی ﷺ کی چھت پر روزانہ 90 ہزار افراد کی نماز ادائیگی

ویب ڈیسک

|

26 Mar 2024

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی کی 67 ہزار مربع میٹر چھت پر روزانہ 90 ہزار کے قریب مسلمان نماز ادا کررہے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک میں مسجد نبوی میں صفائی ستھرائی اور عبادت گزاروں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور ماہ مقدس میں زائرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

مسجد نبوی میں جگہ کی گنجائش کم ہونے پر رمضان کے پہلے روزے سے ہی مسجد نبوی کی چھت کو کھول دیا گیا ہے جہاں پر عبادت گزار نماز ادا کررہے ہیں اور دن بھر میں تقریبا 90 ہزار افراد صرف چھت پر نماز ادا کرتے ہیں۔

چھت پر جانے کے لیے داخلی دروازوں کے ساتھ سیڑھیاں بنائی گئیں ہیں جبکہ عمر رسیدہ افراد کے لیے 6 ایکسویٹرز بھی نصب کیے گئے ہیں، انتظامیہ نے بتایا کہ چھت پر 5 ہزار قالین بچھائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مسجد نبوی میں معتمرین، زائرین و عبادت گزاروں کی رہنمائی کے لیے سیکڑوں رضاکار بھی بروقت موجودہ ہیں، افطار کے وقت زائرین صحت اور چھت پر خاص انتظام کیا جاتا ہے۔

اعداد و شمار کے حساب سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ رواں رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ سے زائد معتمرین، زائرین و نمازیوں نے مسجد نبوی کی زیارت کی سعادت حاصل کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!