متحدہ عرب امارات میں تمام مساجد کے عملے کو خوشخبری سنادی گئی
صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے اعلان کردہ الاؤنس مساجد کے اماموں اور مذن کی ماہانہ تنخواہ میں شامل ہو جائے گا۔
Webdesk
|
20 Mar 2024
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر نے تمام مساجد کے عملے کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد ماہانہ الانس دینے کا حکم دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے اعلان کردہ الاؤنس مساجد کے اماموں اور مذن کی ماہانہ تنخواہ میں شامل ہو جائے گا۔
جنرل اتھارٹی فار اسلامک افیئرز اینڈ انڈومنٹس کے چیئرمین ڈاکٹر عمر ہبتور الداری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ اقدام صدر کی طرف سے مساجد کے آئمہ اور مذنین کی طرف تعریف کا اشارہ ہے جو پوری محنت سے عبادت اور سکون کے ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے اعلی ترین معیارات پر عمل پیرا ہیں۔
جنرل اتھارٹی فار اسلامک افیئرز اینڈ انڈومنٹس کے چیئرمین نے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا مساجد کے عملے کی حمایت، ان کا خیال کرنے اور مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Comments
0 comment