6 hours ago
مودی کو ٹرمپ نے ہری جھنڈی دکھا دی، پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل

ویب ڈیسک
|
26 Apr 2025
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازعہ پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو یہ مسئلہ خود حل کرنا چاہیے۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں صدر ٹرمپ کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایئرفورس ون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "میں پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتا ہوں۔ دونوں کے درمیان تناؤ طویل عرصے سے جاری ہے، اور کشمیر کا یہ تنازعہ گزشتہ 1000 سال سے بھی زیادہ پرانا ہے۔"
انہوں نے زور دے کر کہا کہ دونوں فریقوں کو باہمی طور پر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔
حالیہ دنوں میں پہلگام میں ہونے والے واقعات کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، جس پر عالمی برادری کی نظریں مرکوز ہیں۔
امریکی صدر کے اس بیان کو دونوں ممالک کے تعلقات اور کشمیر کے مسئلے پر امریکہ کی پالیسی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment