10 hours ago
مودی کو ایک اور شکست، سپریم کورٹ نے مسلمان پروفیسر کی ضمانت منظور کرلی

ویب ڈیسک
|
22 May 2025
بھارتی سپریم کورٹ سے مودی سرکاری کو ایک اور بڑی شکست کا سامنا ہوا کیونکہ عدالت نے پروفیسر علی خان محمود آباد کو ضمانت منظور کرلی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے معروف اسکالر پروفیسر علی خان محمود آباد کو ضمانت دیتے ہوئے ان پر عائد الزامات پر تنقید کی، لیکن ساتھ ہی انہیں احتیاط کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
پروفیسر علی خان پر بھارتی ضابطہ فوجداری کی متعدد دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے تھے،
جن میں ملک کی خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے اور عورتوں کی عصمت کی توہین کے ارادے سے الفاظ یا اشاروں کا استعمال کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ اگرچہ انہیں ضمانت دی جا رہی ہے، لیکن انہیں "ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے جو کسی کو تکلیف پہنچائیں"۔
عدالت نے انہیں اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے "سادہ زبان" استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
سپریم کورٹ نے پروفیسر علی خان کے سوشل میڈیا تبصروں کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی اور انہیں پاک-بھارت جنگ اور ایک متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر تبصرہ کرنے سے روک دیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
8 مئی کو پروفیسر علی خان نے ایک پوسٹ میں دو خاتون فوجی افسران (جن میں مسلمان افسر صوفیہ قریشی شامل تھیں) کا حوالہ دیا، جو جنگ بندی سے قبل بھارتی فوج کی جانب سے پریس بریفنگز دے رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ہندو قوم پرست خواتین کی حمایت کر رہے ہیں، لیکن انہیں بی جے پی کی نفرت انگیز مہمات کے شکار افراد کی بھی اتنی ہی حمایت کرنی چاہیے۔ اس کے بعد ہریانہ ریاست کی خواتین کے حقوق کمیشن نے انہیں طلب کر لیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پروفیسر علی خان کی گرفتاری کو "شرمناک" قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت پر "تنقیدی آوازوں کو دبانے کے لیے قانون کا غلط استعمال" کرنے کا الزام لگایا۔
Comments
0 comment