مودی کی آنکھوں میں مسلمانوں کے بچے کھٹکنے لگے

مودی کی آنکھوں میں مسلمانوں کے بچے کھٹکنے لگے

مودی نے مسلمانوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے
مودی کی آنکھوں میں مسلمانوں کے بچے کھٹکنے لگے

ویب ڈیسک

|

22 Apr 2024

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کانگریس پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو وہ ملک کی دولت ملک میں بگاڑ پیدا کرنے والے گروہ کو دے دے گی۔

یاد رہے کہ اتوار کو راجستھان کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے مسلمانوں کو زیادہ بچے ہونے پر طنز کا نشانہ بنایا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو یہ جماعت ملک کی دولت ان لوگوں میں تقسیم کر دے گی جن کے زیادہ بچے ہیں۔

اسدالدین اویسی نے مودی کے اس بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم مودی نے دھوکا دہی اور زیادتی کے ساتھ مسلمانوں سے ووٹ حاصل کیا ہے۔

اویسی نے مزید کہا کہ نریندر مودی ووٹ حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کو ’گالی‘ دے رہے ہیں، اُن کا مزید کہنا تھا کہ مودی اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ ان کی دولت ان کے اپنے عزیزوں اور شرپسندوں کو مالا مال کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب زیادہ بچوں سے متعلق مودی کے بیان پر، حزبِ اختلاف جماعت کے سربراہ، کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مختلف مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی لیے وہ مذہبی جذبات اور نفرت کو ابھارنے والے بیانات دے رہے ہیں۔

راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ ایک فیصد ہندوستانی آبادی ملک کی 40 فیصد دولت کی مالک ہے، عام ہندوؤں کو مسلمانوں سے خوفزدہ کیا جاتا ہے اور ایسے بیانات سے سیاسی فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!