14 hours ago
مودی نے پاک چین سرحد کے قریب سرنگ کا افتتاح کردیا
ویب ڈیسک
|
14 Jan 2025
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان اور چین کی سرحد کے قریب سرنگ کا افتتاح کردیا۔
پیر کے روز وزیراعظم مودی نے زیڈ مورہ یا سونمرگ ٹنل کا دورہ کیا، یہ 6.4 کلومیٹر طویل راستہ ہے جو ایک پہاڑی کو کاٹ کر بنایا گیا ہے۔ عام طور پر برفباری کے بعد سڑک 6 ماہ بند رہتی تھی۔
یہ سرنگ غیر قانونی طور پر ہندوستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کو لداخ سے جوڑے گی، جس سے سری نگر-لیہہ ہائی وے پر سال بھر کے سفر میں آسانی ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر 330 ملین لاگت آئے گی اور منصوبہ مکمل ہونے میں دس سال کا عرصہ لگے گا۔
بھارت متنازع علاقے میں سڑکوں کے رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے، جو کہ چین کے ساتھ جغرافیائی سیاسی دشمنی کا ایک علاقہ ہے کیونکہ دونوں ممالک جنوبی ایشیا میں اثر و رسوخ کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment