میانمار، تھائی لینڈ زلزلے میں 1 ہزار 600 اموات کی تصدیق، 10 ہزار مرنے کا خدشہ

میانمار، تھائی لینڈ زلزلے میں 1 ہزار 600 اموات کی تصدیق، 10 ہزار مرنے کا خدشہ

دس ہزار سے زائد سڑکوں پر کریک پڑے، ہزاروں عمارتیں متاثر ہوئیں ہیں
میانمار، تھائی لینڈ زلزلے میں 1 ہزار 600 اموات کی تصدیق، 10 ہزار مرنے کا خدشہ

ویب ڈیسک

|

29 Mar 2025

میانمار اور تھائی لینڈ سمیت مختلف ممالک میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی جبکہ اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سرکاری اعداو شمار بتاتے ہیں کہ میانمار میں زلزے سے 100 افراد ہلاک اور 3400 افراد زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا کے کہ زلزلے کے نتیجے میں 10ہزاراموات ہوسکتی ہیں کیونکہ ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں آنے والا زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے جھٹکے 900 کلو میٹر دور تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے جہاں متعدد تعمیراتی اسٹرکچر اور عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!