8 hours ago
انا للہ وانا الیہ راجعون، بھارت میں 185 سال قدیم مسجد کو ریاستی آپریشن میں شہید کردیا گیا
ویب ڈیسک
|
12 Dec 2024
بھارت میں اسلام دشمن بی جے پی کی حکومت نے 185 قدیم مسجد کو شہید کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں 185 سال قبل تعمیر کی گئی نوری مسجد کے ایک حصے کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کردیا گیا ہے۔
مسجد مسماری کا کام بلدیاتی ادارے نے انکروچمنٹ آپریشن کے دوران کیا اور ریاستی حکومت نے اُس کی مکمل سرپرستی کی۔
مسجد کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود انتظامیہ نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا اور درخواست دکھانے کے باوجود بھی آپریشن کیا۔
ضلعی انتظامیہ نے انوکھی وضاحت پیش کی اور کہا ہے کہ مسجد کا یہ حصہ بعد میں بنایا گیا تھا اور اس کے لیے متعلقہ اداروں سے منظوری بھی نہیں لی گئی تھی۔ مسجد انتظامیہ کو غیر قانونی حصہ خود سے ایک ماہ کے اندر منہدم کرنے کے لیے 17 اگست کو نوٹس دیا تھا جس پر مسجد کمیٹی نے عمل نہیں کیا۔
مسجد کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ یہاں سڑک 1956 میں بھی بنائی گئی تھی اور اس وقت مسجد کے کسی حصے کو غیر قانونی قرار نہیں دیا گیا تھا۔ یاد ہے کہ مودی سرکار نے بھارت میں مساجد کے انہدام کے لیے بلدیاتی اداروں کے ذریعے نام نہاد انسداد تجاوزات مہم چلا رہی ہے۔
Comments
0 comment