انتہا پسند اسرائیلیوں نے مسجد اقصی کو گرانے کی مہم شروع کردی

انتہا پسند اسرائیلیوں نے مسجد اقصی کو گرانے کی مہم شروع کردی

فلسطینی وزارت خارجہ کی عالمی برادری سے مداخلت اور نوٹس لینے کا مطالبہ
انتہا پسند اسرائیلیوں نے مسجد اقصی کو گرانے کی مہم شروع کردی

ویب ڈیسک

|

19 Apr 2025

اسرائیل کے انتہا پسند صہیونی گروہ نے سوشل میڈیا پر مسجد الاقصی کو منہدم کرنے کی مہم شروع کردی۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی آبادکار تنظیمیں سوشل میڈیا پر مسجد الاقصیٰ کو نشانہ بنانے اور اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے اشتعال انگیز پیغامات پھیلا رہی ہیں۔ یہ پیغامات خاص طور پر عبرانی زبان کے پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ان پیغامات کو مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کے خلاف ایک منظم اور اشتعال انگیز مہم قرار دیا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد خطے میں مزید کشیدگی پھیلانا اور مذہبی بنیادوں پر نفرت کو ہوا دینا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان سنگین اشتعال انگیز منصوبوں کا فوری اور سنجیدگی سے نوٹس لیں، اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں مؤثر اقدامات اٹھائیں۔

یاد رہے کہ بیت المقدس میں قائم موجودہ اسٹیٹس کو کے تحت غیر مسلموں کو مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں عبادت کی اجازت نہیں۔ تاہم، اسرائیلی آبادکار قابض افواج کی سرپرستی میں مسجد الاقصیٰ کے صحن میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کرتے رہے ہیں، جو کہ بین الاقوامی قوانین اور مقامی معاہدات کی خلاف ورزی ہے۔

یہ صورتحال ایک نہایت حساس اور خطرناک موڑ کی نشاندہی کرتی ہے، جو نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پورے اسلامی اور عالمی امن کے لیے تشویش ناک ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!