نوجوان نے خاتون کے کریڈٹ کارڈ سے 96 ہزار درہم نکال لیے

نوجوان نے خاتون کے کریڈٹ کارڈ سے 96 ہزار درہم نکال لیے

خاتون نے العین کی عدالت میں ایک جعل ساز کے خلاف مقدمہ دائر کیا
نوجوان نے خاتون کے کریڈٹ کارڈ سے 96 ہزار درہم نکال لیے

Webdesk

|

8 May 2025

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست العین کی سماجی و تجارتی عدالت نے ایک نوجوان کو 96 ہزار درھم لوٹانے کا حکم دیا ہے جو اس نے خاتون کے کریڈٹ کارڈ سے دھوکے سے نکالے تھے۔

عرب ٹی وی کے مطابق خاتون نے العین کی عدالت میں ایک جعل ساز کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں کہا گیا کہ ملزم نے اسے ٹیلی فون کیا اور یقین دلایا کہ وہ اہم ادارے کا اہلکار ہے۔

 اس نے کریڈٹ کارڈ کا نمبراورپن کوڈ بھی لیا۔خاتون کا کہنا تھا ملزم نے اس کے کریڈٹ کارڈ سے 96 ہزار 904 درھم نکالے۔ اس کی رقم اور 50 ہزار درھم ہرجانے کے علاوہ عدالتی اخراجات ادا کرائے جائیں۔

ملزم نے موقف اختیار کیا کہ یہ رقم اس کے اکاونٹ میں منتقل ہو گئی تھی جس پر اسے واپس کردیا دیا گیا تھا، میرے پاس کچھ نہیں۔عدالت نے کیس کی جزئیات کا مطالعہ کرنے اور بینک سٹیٹ منٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ خاتون کا دعوی درست ہے۔

عدالت نے نوجوان کوحکم دیا گیا کہ وہ خاتون کو 96 ہزار 904 درھم لوٹائے ۔علاوہ ازیں خاتون کو ہونے والی ذہنی اذیت کے ازالے کے لیے 50 ہزار درھم بھی ادا کیے جائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!