نواز شریف کو قتل کی دھمکی دینے پر لندن میں گرفتار پی ٹی آئی کا کارکن رہا
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے پی ٹی آئی کے کارکن کو مشروط رہائی دی ہے
ویب ڈیسک
|
20 Jan 2025
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے قتل کی دھمکی پر گرفتار کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور حامی گلفام حسین کو لندن میں 3 ماہ کی مشروط ضمانت پر رہا کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق گلفام حسین کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایون فلیڈ اپارٹمنٹ سے 500 گز دور رہنے کی ہدایت کی اور مشروط ضمانت پر رہا کیا ہے۔
پولیس نے گلفام حسین کے موبائل فونز ضبط کرلیے ہیں۔
رہائی کے بعد گلفام نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے بعد جذباتی ہوگیا تھا جس پر ایون فیلڈ گیا اور وہاں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
گلفام نے بتایا کہ پولیس نے ایون فلیڈ نواز شریف کے گھر جانے پر پابندی لگائی مگر میں اب شہباز شریف کے گھر جاؤں گا۔
Comments
0 comment