نائجیریا میں اسکول کی عمارت گر گئی، 16 طلبا سمیت 22 افراد ہلاک
حکام کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے
Webdesk
|
14 Jul 2024
ابوجہ:نائجیریا میں اسکول کی عمارت گرنے سے 16 طلبا سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وسطی نائجیریا میں پلییٹو اسٹیٹ میں اسکول کی عمارت گرنے سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ عمارت منہدم ہونے کے وقت اسکول میں صبح کی شفٹ جاری تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اسکول کی عمارت گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوئے جس میں 16 طلبا بھی شامل ہیں۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر بچوں کی عمریں 15 سال یا اس سے کم ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسکول کی عمارت کے ملبے تلے 154 بچے دبے ہوئے ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ 132 بچوں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے۔
جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
Comments
0 comment