صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی
صدر مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
Webdesk
|
12 Mar 2026
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
رپورٹس کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کی بطور گورنر تقرری کی منظوری دی ہے۔
صدر مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ2017 میں پاناما کیس سے متعلق متنازع بیان پر نہال ہاشمی کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا تھا تاہم پھر 2021 میں ان کی رکنیت کو بحال کردیا گیا تھا۔
Comments
0 comment