نیٹو ممالک کا روس پر ممکنہ جوہری حملے کی تیاری کا انکشاف

نیٹو ممالک کا روس پر ممکنہ جوہری حملے کی تیاری کا انکشاف

روس نے یورپ میں نیٹو کی توسیع اور یوکرین میں اس کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو جاری بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے
نیٹو ممالک کا روس پر ممکنہ جوہری حملے کی تیاری کا انکشاف

Webdesk

|

29 May 2024

ماسکو: روسی فوج کے سینئر جنرل نے خبردار کیا ہے کہ نیٹو ممالک روس پر ممکنہ جوہری حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی خفیہ ادارے (ایف ایس بی)کے پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ملک کی بارڈر گارڈ سروس کے سربراہ ولادیمیر کلیشوف نے روسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں ان خطرات کا خاکہ پیش کیا جن سے نمٹنے کا چیلنج ان کے ادارے کو درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی سرحد کے قریب نیٹو کی انٹیلی جنس کارروائیاں عروج پر ہیں، نیٹو کی افواج عسکری تربیت کو تیز کر رہی ہیں، جس میں وہ روسی فیڈریشن کے خلاف فوجی منظرنامے تیار کر رہی ہیں جن میں ہماری سرزمین پر جوہری حملے بھی شامل ہیں۔

روسی حکام اس سے قبل نیٹو کی نیوکلیئر شیئرنگ سکیم پر تنقید کر چکے ہیں، جس کے تحت کچھ امریکی ہتھیار غیر جوہری ممالک بشمول بیلجیم، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز اور دیگر میں رکھے گئے ہیں۔

روس نے یورپ میں نیٹو کی توسیع اور یوکرین میں اس کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو جاری بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، جسے وہ اپنے خلاف امریکی قیادت میں پراکسی جنگ کا حصہ سمجھتا ہے۔

روسی حکام نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے یوکرین کو جو فوجی ا مداد فراہم کی ہے اس کے نتیجے میں روس کے ساتھ ایک غیر منظم کشیدگی اور براہ راست جنگ ہو سکتی ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!