پہلگام واقعے سے ایک ہفتے قبل امیت شاہ نے چیک پوسٹیں ختم کروائیں!!

پہلگام واقعے سے ایک ہفتے قبل امیت شاہ نے چیک پوسٹیں ختم کروائیں!!

سابق فوجی کے سنسنی خیز انکشافات، مودی اور امیت شاہ ذمہ دار قرار
پہلگام واقعے سے ایک ہفتے قبل امیت شاہ نے چیک پوسٹیں ختم کروائیں!!

ویب ڈیسک

|

18 May 2025

لاہور: بھارت کے سابق فوجی اہلکار نے پہلگام جعلی حملے کے حوالے سے دھماکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے نریندر مودی اور امیت شاہ کو اس سانحے کے اصل ماسٹر مائنڈز قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 18 سال تک بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے والے اس سابق فوجی نے بتایا کہ پہلگام میں آرمی، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کی تین چیک پوسٹیں موجود تھیں جو کہ انتہائی سخت سیکیورٹی کے تحت کام کر رہی تھیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "بغیر مکمل تفتیش کے کسی کا بھی وہاں داخلہ ناممکن تھا، یہاں تک کہ فوجی اہلکار بھی تلاشی کے بغیر اندر نہیں جا سکتے تھے۔"

سابق فوجی نے سنگین انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ "امیت شاہ نے حملے سے صرف ایک ہفتہ قبل اچانک دورہ کر کے تمام چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ محض سات دن بعد ہی پہلگام حملہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن ہے اور یہ مودی کا بنا ہوا ہے جس کا مقصد اپنے سیاسی عزائم حاصل کرنا ہے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!