پاک افغان کشیدگی، افغان طالبان نے اہم عہدیدار کو حکومت سے برطرف کردیا

ویب ڈیسک
|
18 Oct 2025
افغانستان کی وزارت داخلہ میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نائب وزیر عبداللہ مختار کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ان کی جگہ محمد وزیر کو نیا نائب وزیر داخلہ مقرر کر دیا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق، نئے نائب وزیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ تاہم سراج الدین حقانی اس موقع پر تقریب میں شریک نہیں ہوئے، جبکہ ان کے قریبی رفقا موجود تھے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزارت داخلہ میں سراج الدین حقانی کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں۔ معروف افغان صحافی سمیع یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ خلیل حقانی کے قتل کے بعد سراج حقانی کی پوزیشن کمزور پڑ گئی ہے اور حالیہ برطرفی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب طالبان حکومت کے اندر اختیارات کی تقسیم اور اندرونی اختلافات سے متعلق افواہیں شدت اختیار کر رہی ہیں۔
Comments
0 comment