پاکستان اور بھارت نے حساب برابر کردیا، ٹرمپ کی تنازع ختم کروانے کیلیے پیش کش

پاکستان اور بھارت نے حساب برابر کردیا، ٹرمپ کی تنازع ختم کروانے کیلیے پیش کش

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اس معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے
پاکستان اور بھارت نے حساب برابر کردیا، ٹرمپ کی تنازع ختم کروانے کیلیے پیش کش

ویب ڈیسک

|

8 May 2025

امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں مدد کی پیشکش کردی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تازہ کشیدگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔  

امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ نے بھارتی فضائی حملوں میں پاکستانی شہریوں کی شہادت اور پاکستان کے جوابی اقدامات کے بعد جاری بیان میں کہا کہ "میں پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ دونوں کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں۔ اب جبکہ دونوں فریقوں نے کارروائی کردی ہے تو انہیں مزید آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اس معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ "میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد کے لیے تیار ہوں۔ دونوں ممالک کے لیے پرامن ماحول ہی خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔"

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اور 6 مئی کی رات کو پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر 24 فضائی حملے کیے تھے، جن کے نتیجے میں 4 مساجد شدید متاثر  ہوئیں جبکہ 31 معصوم شہری شہید (بشمول بچے)  اور 71 سے زائد افراد زخمی  ہوئے ہیں۔

پاکستان نے اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف فوری اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے۔  

صدر ٹرمپ کی یہ پیشکش اس وقت سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ نے دونوں ممالک سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ چین اور روس نے بھی پرامن حل کی حمایت کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!