پاکستانی خاندان کو قتل کرنے والا کینیڈین شہری دہشت گرد قرار، پانچ بار عمر قید
ویب ڈیسک
|
23 Feb 2024
کینیڈا میں پاکستانی مسلمان خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے روند کر قتل کرنے والے شخص کو دہشت گرد قرار دے کر عدالت نے پانچ بار عمر قید کی سزا سنادی۔
کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار عدالت نے 2021 میں اونٹاریو میں سڑک پر چلنے والے خاندان کو کچلنے والے 4 افراد کے قتل کے کیس میں نامزد ملزم کو دہشت گرد قرار دیا۔
عدالت نے 22 سالہ نیتانیئل ویلٹ مین کو چار افراد کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر چار بار عمر جبکہ قتل کی کوشش کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی، مجموعی طور پر دہشت گرد ملزم کو پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی۔
ملزم کو نومبر 2023 میں ویلٹ مین کو بینچ نے مجرم قرار دیا تھا۔
حادثے میں 46 سالہ سلمان افضل اور ان کی 44 سالہ اہلیہ مدیحہ سلمان کو ویلٹ مین نے اپنے ٹرک سے ٹکر مار دی تھی۔ ان کی بیٹی 15 سالہ یومنہ افضل اور مسٹر افضل کی 74 سالہ والدہ طلعت افضل بھی اس حملے میں ہلاک ہو گئیں تھیں۔ جوڑے کا نو سالہ بیٹا شدید زخمی ہوا جو بعد میں جاں بحق ہوگیا۔
مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق، ویلٹ مین نے خاندان کی دو خواتین کو روایتی پاکستانی لباس پہنے ہوئے دیکھ کر تصادفی طور پر خاندان کو نشانہ بنایا۔ محترمہ پومیرنس نے کہا کہ ویلٹ مین "اسپاٹ لائٹ میں جگہ تلاش کر رہا تھا" جب اس نے خاندان پر حملہ کیا۔
لندن فری پریس اخبار کے مطابق، جمعرات کو اپنی سزا سنانے کے دوران اس نے کہا، "یہ میری امید ہے، خوف اور دھمکی کا احساس ان کارروائیوں کا دیرپا پیغام نہیں ہوگا۔"
ا
Comments
0 comment