قبر سے آوازیں، پولیس نے کھولی تو کیا نکلا؟ لرزہ خیز ویڈیو ۔۔ بچے اور کمزور دل افراد نہ دیکھیں
Webdesk
|
18 May 2024
مشرقی یورپ کے ملک مالدووا میں چار روز قبل زندہ دفن کیے گئے شخص کو پولیس نے قبر سے باہر نکال لیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق پولیس نے 74 سالہ خاتون کے قتل کی تحقیقات شروع کیں تو اس دوران جرم کی ہولناک داستان سامنے آئی۔
پولیس خاتون کی موت کی جگہ پر پہنچی تو وہاں پر کسی کے چیخنے کی آوازیں آئیں، جب پولیس نے کھدائی کی تو منوں مٹی تلے ایک قبر نما تہہ خانہ ملا جس میں 62 سالہ بزرگ نیم مردہ حالت میں موجود تھے۔
بازیابی کےبعد مذکورہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ایک نوجوان سے شراب پیتے ہوئے جھگڑا ہوا جس کے بعد اُس نے چاقو مار کر زخمی کیا اور گڑھے میں ڈال کر تختہ رکھا اور مٹی ڈال کر گڑھے کو بند کردیا۔
پولیس نے قبر سے برآمد ہوئے شخص کی نشاندہی پر 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو اُس نے کچھ ایسی باتیں کیں جس پر پولیس کا شک یقین میں بدل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسی نوجوان نے بزرگ خاتون کو بھی اتوار کی رات یا پیر کی صبح قتل کیا۔
Comments
0 comment