قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے بدبخت کی لاش برآمد

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے بدبخت کی لاش برآمد

مومیکا کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں
قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے بدبخت کی لاش برآمد

ویب ڈیسک

|

2 Apr 2024

قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسے نذر آتش کرنے والا عراقی پناہی گزین مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کرنیوالا عراقی پناہ گزین سلوان صباح مومیکا ناروے میں مردہ پایا گیا، جس کی لاش کو پولیس نے قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مومیکا سویڈن میں مظاہروں کا اہتمام کرنے کے لیے مشہورتھا جہاں اس نے کُھلےعام پولیس کی حفاظت میں قرآن کو نذر آتش کیا تھا۔

مومیکا نےاپنی آخری اکس پوسٹ میں لکھا تھا کہ ، ’آج میں نے سویڈن چھوڑ دیا اور اب نارویجن حکام کے تحفظ میں ہوں۔ میں نے ناروے میں پناہ اور بین الاقوامی تحفظ کے لیے درخواست دی ہے کیونکہ سویڈن فلسفیوں اور مفکرین کے لیے نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کے لیے پناہ قبول کرتا ہے۔ 

اس نے سویڈن حکومت کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سویڈش عوام کے لیے میری محبت اور احترام وہی رہے گا، لیکن سویڈش حکام کی جانب سے مجھے جس ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا وہ سویڈن کی نمائندگی نہیں کرتا'۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!