رفح حملہ، وائٹ ہائوس نے ایک بار پھر اسرائیل کو خبردار کردیا
Webdesk
|
10 May 2024
تل ابیب :اسرائیل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ رفح میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ اہداف سے آگے بڑھ کرحماس کو شکست دینے کے لیے جنگی آپریشن نہیں کرے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امر کا اظہار وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کیا ۔جان کربی نے کہا کہ رفح میں تباہی ہمارے اہداف کے حصول کے لیے مفید نہیں ہوگی۔
رپورٹرز کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا 'امریکہ یہ یقین رکھتا ہے کہ غزہ میں حماس کا تعاقب اس سے بھی زیادہ اچھے طریقے سے کیا جا سکتا تھا جو رفح میں اختیار کیا جا رہا ہے۔
حماس کے مکمل خاتمے کے لیے رفح میں مکمل زمینی جنگ ضروری نہیں۔جان کربی نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے لیے کسی ایسے اسلحے کی سپلائی نہیں روک رہا جس سے اسرائیل کے دفاع میں اسے کوئی دقت پیش آئے۔
اسرائیلی دفاع کے لیے تمام ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر کوئی اسرائیل کے لیے اسلحہ روکنے کی بات کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیل کے لیے اسلحے کی شپمنٹس جا رہی ہیں۔
اسرائیل کو ابھی بھی وہ سارا کچھ مل رہا ہے جو وہ اپنے دفاع کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔
Comments
0 comment