رفح حملے کی صورت میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے، بائیڈن
اسرائیل کو فی الحال دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی جاری ہے۔
Webdesk
|
9 May 2024
واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فی الحال دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی جاری ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے رفح پر حملے کا حکم دیا تو امریکی اسلحے کی ترسیل روک دیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی جیسے حملوں سے بچاو کے لیے اسرائیل کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔
Comments
0 comment