’رفح پر سب کی نظریں‘ : سوشل میڈیا پر 24 گھنٹوں میں 22 کروڑ صارفین مہم میں شامل

’رفح پر سب کی نظریں‘ : سوشل میڈیا پر 24 گھنٹوں میں 22 کروڑ صارفین مہم میں شامل

عالمی عدالت انصاف کے حکم کے باوجود اسرائیل کی بربریت جاری ہے
’رفح پر سب کی نظریں‘ : سوشل میڈیا پر 24 گھنٹوں میں 22 کروڑ صارفین مہم میں شامل

ویب ڈیسک

|

28 May 2024

اسرائیل کی جانب سے رفح پر کی جانے والی بربریت پر دنیا بھر میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ہیں۔

رفح شہر پر اسرائیل کے حملے کے خلاف سماجی رابطے کی سائٹ پر ’آل آئیز آن رفح‘ کا ٹیمپلیٹ شیئر کیا گیا، جسے چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں دنیا بھر کے 22 کروڑ 20 لاکھ سے زائد صارفین نے شیئر کیا اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی بربریت کی مذمت کی۔

رفح پر سب کی نظریں یہ جملہ اس صورت حال میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ عالمی سطح پر شدید احتجاج اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حکم کے باوجود نیتن یاہو کی جانب سے بربریت جاری ہے۔

اس جملے میں اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کی مظلومیت اور نسل کشی کی عکاسی کی گئی ہے۔ غزہ پر اسرائیلی بربریت کے بعد تقریبا 14 لاکھ شہریوں نے رفح میں قائم عارضی کیمپوں میں پناہ لی تھی جہاں دو روز قبل اسرائیل نے فضائی حملہ کیا۔

اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 41 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے جو گذشتہ سات ماہ کے دوران محصور پٹی کے دیگر حصوں سے بے گھر ہونے والے خیموں میں رہائش پذیر تھے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ٹینک بھی 28 مئی کو پہلی بار رفح کے مرکز میں پہنچے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹینک العودہ مسجد کے قریب دیکھے گئے، جو کہ مرکزی رفح کا ایک تاریخی نشان سمجھا جاتا ہے۔

جمعہ کے روز بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم کے باوجود اسرائیل نے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہٹ درہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارروائیوں کو کسی صورت نہیں روکے گا۔۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!