رئیسی کے انتقال کے بعد سعودی ایران تعلقات میں بڑی پیشرفت
سعودی ولی عہد نے دعوت قبول کرلی، جلد ایران کے دورے کا امکان
Webdesk
|
26 May 2024
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے جانے کی رضامندی ظاہر کردی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ابراہیم رئیسی کے انتقال کی تعزیت کی۔
ایرانی صدر نے اس موقع پر محمد بن سلمان کو ایران کے خصوصی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر گفتگو کی تھی۔
Comments
0 comment