رام مندر کے بعد ہندو انتہا پسند بے قابو، قدیم مسجد کو شہید کرنے کی کوشش

رام مندر کے بعد ہندو انتہا پسند بے قابو، قدیم مسجد کو شہید کرنے کی کوشش

ہندو انتہا پسندوں نے 1677 میں تعمیر کی گئی بیگم شاہی مسجد پر حملہ کیا
رام مندر کے بعد ہندو انتہا پسند بے قابو، قدیم مسجد کو شہید کرنے کی کوشش

ویب ڈیسک

|

26 Jan 2024

بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے بعد سے ریاست اور علاقے میں مسلمانوں کیلیے زمین تنگ کردی گئی ہے۔

عالمی خبررساں ادارے کے بعد رام مندر کے افتتاح کے ایک روز بعد انتہا پسند ہندوؤں نے جتھوں کی صورت میں ریلیاں نکالیں اور اس دوران مسجد و چرچ پر حملہ کیا۔

واقعہ اترپردیش کے علاقے بلوچ پورہ میں واقع دیوان جی میں 1677 میں تعمیر کی گئی بیگم شاہی مسجد پر پیش آیا، جہاں 1500 سے زائد انتہا پسند جنونی ہندوؤں نے داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور مسجد کے گنبد و مینار پر ہندوتوا کا پرچم لہرایا جبکہ اس دوران انتہا پسندوں نے مذہبی نعرے لگائے اور امام مسجد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مغل دور کی مسجد پر ہندوتوا کا پرچم لہرانے کے الزام پر 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے ان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!