رمضان کے 20 روز میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی ﷺ آمد

رمضان کے 20 روز میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی ﷺ آمد

مسجد نبوی کی دیکھ بھال پر مامور اتھارٹی نے اعداد و شمار جاری کردیے
رمضان کے 20 روز میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی ﷺ آمد

ویب ڈیسک

|

7 Apr 2024

حرمین شریفین کے حکام کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے بیس دنوں میں مدینہ المنورہ میں 2 کروڑ سے زائد نمازیوں کی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم آمد ہوئی ہے۔

مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی نے کہا کہ ماہ صیام کے پہلے اور دوسرے عشرہ میں 1 کروڑ 60 لاکھ سے زائد زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی۔

ریاض الجنہ میں 358,632 مردوں اور 296,595 خواتین نے نوافل ادا کیے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزرگاہیں، تہہ خانے، چھت، تیسری توسیع، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی گزرگاہیں 27 رمضان کی رات نمازیوں سے بھر گئیں تھیں۔

ماہ مقدس کے پہلے بیس دنوں کے دوران زائرین میں زمزم کی 400,000 سے زائد بوتلیں تقسیم کی گئیں اور 600,000 سے زائد افطار کے کھانے زائرین میں تقسیم کیے گئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!