رمضان کے پہلے ہفتے میں مسجد نبوی میں 52 لاکھ سے زائد عازمین و نمازیوں کی آمد

رمضان کے پہلے ہفتے میں مسجد نبوی میں 52 لاکھ سے زائد عازمین و نمازیوں کی آمد

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 44 لاکھ عازمین نے روضہ رسول پر حاضری دی
رمضان کے پہلے ہفتے میں مسجد نبوی میں 52 لاکھ سے زائد عازمین و نمازیوں کی آمد

Webdesk

|

18 Mar 2024

حرمین شریفین کے حکام نے پیر کو بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں 52 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین اور نمازیوں نے مدینہ المنورہ میں مسجد نبوی، روضہ نبوی (ص) کا دورہ کیا۔

 حکام کی جانب سے شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کے لیے مدینہ روانہ ہوئے۔

 مقدس مسجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول (ص) پر 4.4 ملین (44 لاکھ) سے زائد زائرین نے سلام پیش کیا۔

 مسجد نبوی (ص) میں ریاض الجنہ میں 134,447 مرد اور 107,697 خواتین نے نوافل ادا کیے۔

 ماہ صیام کے پہلے ہفتے میں زائرین میں زمزم کی 144,000 سے زائد بوتلیں تقسیم کی گئیں اور تقریباً 15,000 افطار کا کھانا زائرین میں تقسیم کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!