رواں سال 90 ہزار ایرانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، ایرانی سفیر
Webdesk
|
24 Apr 2024
تہران: مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایران سے عازمین حج کو لے کرپہلا طیارہ پہنچا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی کشیدگی کے دوران ایران کا کوئی مسافر جہاز مدینہ منورہ نہیں آیا۔یہ طیارہ نو سال کے تعطل کے بعد عازمین کو لے کرمدینہ منورہ پہنچا ہے۔
اسی حوالے سے سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے گفتگو کے دوران اس قدم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بہتری کا اشارہ ہے جو گذشتہ سال مارچ میں بیجنگ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان طے پائے تھے۔
اس میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی واپسی اور کئی عمرہ پروازیں شامل ہیں۔ آج ہم ایرانی شہریوں کو سعودی عرب میں عمرہ کرنے کے لیے آتے دیکھ رہے ہیں۔
یہ پروازیں 20 دن تک جاری رہیں گی، جس س یعازمین حج کی کل تعداد 6000 ایرانی زائرین تک پہنچ جائے گی۔
اس سال ایرانی عازمین کے حوالے سے عنایتی نے کہا کہ جمہوریہ ایران میں حج و وزٹ آرگنائزیشن اور سعودی عرب میں اسلامی امور کے وزیر کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ایران کے 90 ہزار عازمین کو فریضہ حج کی اجازت دی گئی ہے۔
Comments
0 comment