15 hours ago
روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 20 ہلاکتیں اضافے کا خدشہ
روس نےگزشتہ روز یوکرین پر زور دار حملہ کیا

ویب ڈیسک
|
29 Jul 2025
روس کی جانب سے رات گئے یوکرین پر متعدد حملے کیے گئے جس میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات یوکرین پر روسی حملوں میں 20 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زاپوریژیا میں جیل پر روسی حملے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوئے۔ یوکرینی حکام نے بتایا کہ ڈنیپرو پیٹروفسک ریجن میں روسی حملوں میں 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
Comments
0 comment