روس میں کنسرٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

روس میں کنسرٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

واقعہ ماسکو میں پیش آیا ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے
روس میں کنسرٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

ویب ڈیسک

|

23 Mar 2024

روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ کے دوران فوجی وردی میں ملبوس 5 دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں 60 افراد ہلاک اور 145 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماسکو کے وسط میں قائم کروکس ہال میں کنسرٹ شروع ہونے سے کچھ لمحے قبل جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد داخل ہوئے اور انہوں نے دستی بموں کا بھی استعمال کیا۔

کنسرٹ میں 6 ہزار سے زائد افراد شریک تھے، جن پر بے رحمی سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی، دھماکے کے نتیجے میں ہال میں آگ بھی لگی۔

ایک صحافی جو جائے وقوعہ پر موجود تھا نے بتایا کہ مسلح افراد نے خودکار فائرنگ کی اور دستی بم یا آگ لگانے والا بم پھینکا جس سے آگ تیزی سے کنسرٹ ہال میں پھیل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد ہال میں موجود لوگوں پر تقریباً 20 منٹ تک گولیاں برساتے رہے۔

روسی میڈیا کے مطابق کراکس سٹی ہال پر حملے کے بعد ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں تقریبات منسوخ کردیں جبکہ روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو اس کی قیمت چکانی ہوگی۔

روس کا شبہ ہے کہ حملے کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہوسکتا ہے جبکہ اس میں یوکرین کے ملوث ہونے کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

ادھر حملے کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے اور امریکا کا کہنا ہے کہ اس نے حملے سے قبل روس کو پیشگی اطلاع دے کر سیکیورٹی اقدامات اٹھانے کی سفارش کی تھی۔

 

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!