روزانہ ہزاروں امریکی ویزوں کا اجرا، یہ ویزا کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

ویب ڈیسک
|
25 Mar 2025
واشنگٹن: امریکا نے ایک انوکھے 'گولڈ ویزا' پروگرام پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت روزانہ ایک ہزار سے زائد دنیا بھر کے لوگوں کو ویزے جاری کیے جارہے ہیں۔
یہ ویزے کسی غریب، متوسط طبقے کے فرد یا طالب علم کیلیے نہیں بلکہ امیر افراد کے لے ہیں اور ایسے لوگوں کیلیے جو امریکا میں پچاس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے مستقل رہائش سمیت گرین کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی کا حصہ ہے جو فروری 2025 سے نافذ ہوا ہے۔
پروگرام کی اہم تفصیلات:
سرمایہ کاری کی شرط: 5 ملین ڈالر (تقریباً ایک ارب چالیس کروڑ پاکستانی روپے)
روزانہ کوٹہ: 1,000 گولڈ ویزے
مقصد: ان ویزوں کے اجرا کا مقصد امریکی معیشت کو تقویت دینا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا
ٹرمپ انتظامیہ نے ایک سال کے اندر دس لاکھ گولڈن ویزے جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
کامرس سیکرٹری ہاورڈ لوٹنک کے مطابق یہ خیال ارب پتی سرمایہ کار جان پالسن نے پیش کیا تھا، جبکہ ایلون مسک نے اس کے تیکنیکی پہلوؤں میں معاونت فراہم کی۔
تنقید اور دفاع:
اگرچہ اس پروگرام پر تنقید ہو رہی ہے کہ یہ امیر اور غریب تارکین وطن کے درمیان امتیاز پیدا کرتا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ: یہ پروگرام قومی قرضے کو کم کرنے میں مددگار ہوگا، اس سے نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے ، جبکہ سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ بھی ملے گا‘۔
صدر ٹرمپ نے زور دے کر کہا ہے کہ "یہ پروگرام ہماری امیگریشن حکمت عملی کا اہم حصہ ہوگا اور اسے کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں"۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس سے امریکا کو سالانہ کھربوں ڈالر کی آمدنی ہوگی۔
یہ پروگرام موجودہ EB-5 ویزا سسٹم کی جگہ لے گا جو پہلے سے ہی سرمایہ کاروں کو رہائشی سہولیات فراہم کرتا تھا۔
Comments
0 comment