ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر کیا جائے گا
کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔
Webdesk
|
6 Mar 2024
سعودی عرب کے شہر ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی اونچائی تقریباً دو کلومیٹر ہوگی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’architects journal‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بھی اونچا ہوگا جو دنیا کا سب سے بلند ٹاور ہے اور اس کی اونچائی 829.8 میٹر ہے۔
ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور کنگ خالد ایئرپورٹ کے نزدیک تعمیر ہوگا، تاہم اس کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔
نیا ٹاور جدہ میں زیر تعمیر ٹاور سے بھی بلند ہوگا، جس کی بلندی ایک کلو میٹر ہے جبکہ یہ ٹاور امریکہ میں بلند ترین ٹاور سے چار گنا بڑا ہوگا۔
Comments
0 comment