سعودی عرب، جعلسازی ثابت ہونے پر 100 پاکستانی نرسز ڈی پورٹ

سعودی عرب، جعلسازی ثابت ہونے پر 100 پاکستانی نرسز ڈی پورٹ

تمام کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے
سعودی عرب، جعلسازی ثابت ہونے پر 100 پاکستانی نرسز ڈی پورٹ

ویب ڈیسک

|

25 Mar 2024

سعودی حکومت نے 100 کے قریب پاکستانی نرسوں کو جعل سازی ثابت ہونے پر ڈی پورٹ کردیا۔

سعودی عرب میں نرسوں کو بھرتی کرنے والی نجی فرم نے رپورٹ جمع کرائی، جس میں بتایا گیا ہے کہ نرسوں نے اہل ہونے کے بجائے اپنی تعلیمی اسناد کی تصدیق میں دھوکا دہی سے کام لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نرسوں نے جعلی اک لائن تصدیق کروائی اور وہ خود بھی اسکینڈل کا شکار ہوئیں، جعل سازی پر 100 نرسوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

ادھر وزارت اوورسیز پاکستانیز نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد مقامی حکام نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ریکروٹر کا لائسنس معطل کردیا اور اسے بلیک لسٹ بھی کردیا۔

سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والی تمام نرسز کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!