سعودی عرب: رمضان المبارک میں عمرہ کی اجازت سے متعلق اہم فیصلہ

سعودی عرب: رمضان المبارک میں عمرہ کی اجازت سے متعلق اہم فیصلہ

اس پابندی کا مقصد رش کو کم کرنا، دوسروں کو عمرہ کرنے کا موقع دینا اور ہجوم کے انتظام میں مدد کرنا ہے۔
سعودی عرب: رمضان المبارک میں عمرہ کی اجازت سے متعلق اہم فیصلہ

Webdesk

|

17 Mar 2024

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں لاکھوں زائرین کو منظم کرنے کے لیے ایک سے زائد عمرے کی اجازت پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں دو یا دو سے زیادہ عمرے کرنے کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جاتا اور زائرین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقدس مہینے میں ایک عمرہ کم کریں۔

نُسک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی حکومت کا ایک پلیٹ فارم جو عمرہ کے طریقہ کار کو الیکٹرانک طور پر سہولت فراہم کرتا ہے، ایک ہی شخص کی طرف سے دوسرے عمرے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی کوشش کی صورت میں، ایک پیغام لکھا ہوا نظر آئے گا ’پرمٹ کا اجراء ناکام‘۔۔

وزارت کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اس پابندی کا مقصد رش کو کم کرنا، دوسروں کو عمرہ کرنے کا موقع دینا اور ہجوم کے انتظام میں مدد کرنا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!